شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نادرن بائی پاس مویشی منڈی کے قرب وجوار وارداتوں میں اضافہ

کراچی (پی پی آئی)آل تاجران سندھ اتحاد کے چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے کہا ہے کہ اس سال مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر لگانا تعجب کی بات ہے۔پی پی آئی کے مطابق محمد کاشف صابرانی نے کہا کہ نادرن بائی پاس کراچی سے بہت دور ہے اور پورے سال ویسے بھی نادرن بائی پاس پر وارداتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن جب سے مویشی منڈی لگائی گئی ہے متعدد افراد لوٹے جاچکے ہیں لوگ سال بھر محنت سے پیسے کماتے ہیں جمع کرتے ہیں ان سے لاکھوں روپے لوٹ لئے جاتے ہیں نادرن بائی پاس کے راستوں میں رینجرز اور پولیس نظر نہیں آتی جیسے عید قریب آرہی ہے وارداتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لوگوں سے نقدی موبائل اور قیمتی چیزیں چھیننے کے باوجود ان کو مار دیا جاتا ہے انتظامیہ کی ناکامی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے محمد کاشف صابرانی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مویشی منڈی کے راستوں پر رینجرز اور پولیس کی سنیپ چیکنگ کروائے اور منڈی کے اطراف میں فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے