سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی توڑپھوڑ کیس میں ضمانت میں 10 جون تک توسیع

اسلام آباد (پی پی آئی) سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف اسدقیصر کی جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں ضمانت میں دس جون تک توسیع کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر کے خلاف مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست نمٹا دی۔اسد قیصر اپنے وکیل شیرافضل مروت کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کے روبرو پیش ہوئے۔ جج نے اسپیشل پراسیکیوٹر زاہدآصف کی والدہ کے انتقال کے باعث سماعت دس جون تک ملتوی کرنے کا کہا۔ تو ملزم کے وکیل نے ضمانت میں لمبی توسیع کی استدعا کی۔ اس پر جج نے کہا اسد قیصر کی ضمانت میں ڈھائی ہفتے کی توسیع دی تو دیگر ملزمان کیلیے بھی روایت قائم کرنی پڑے گی۔عدالت نے ضمانت میں پانچ روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت دس جون تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کو وفاقی پولیس نے آگاہ کیا کہ اسد قیصر کے خلاف تھری ایم پی او کا کوئی کیس درج نہیں۔ جس پر عدالت نے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست نمٹا دی۔