سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ورکرز سے رابطہ پیپلزپارٹی کا کلچر ہے جلد بلوچستان میں ڈیرہ لگاؤں گا: آصف زرداری

کارکنان کے مسائلحل کیے جائیں گے،پارٹی کو زندہ رکھنے میں ان کا کردار سب سے اہم ہے
کوئٹہ(پی پی آئی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ورکرز سے رابطہ رکھناپیپلزپارٹی کا کلچر ہے جلد ہی بلوچستان میں ڈیرہ لگاؤں گاپیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں کہ کارکنوں کو کراچی،اسلام آباد یا لاہور پہنچنے میں مشکلات پیش آتی ہیں، اس لئے میں خود کوئٹہ پہنچوں گا کہ کارکنان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاسکیں،پی پی آئی کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ جلد ہی ان مشکلات کو حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو زندہ رکھنے میں کارکنان کا کردار سب سے اہم ہے۔اس موقع پر وفد نے سابق صدر سے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پاکستان بیت المال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔جس پرسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شازیہ مری یہ تمام مسائل حل کریں گی انھیں اس ضمن میں ہدایات دے دی گئی ہیں۔