سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسمبلیاں 13اگست کو تحلیل، انتخابات اکتوبر نومبر میں ہو ں گے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تیرہ اگست کواسمبلیاں تحلیل اوراکتوبر نومبرمیں انتخابات ہوجائیں گے، الیکشن سے پہلے نوازشریف وطن واپس آئیں گے انہیں حفاظتی ضمانت ملنی چاہیے۔پی پی آئی کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، ان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ بنے گا،انہوں نے دفاعی تنصیبات پر حملہ کر کے بغاوت کی۔ یاسمین راشد شرپسندوں کو لے کر جناح ہاؤس گئیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی منصوبہ بندی میں شامل تھے، نو مئی کا حملہ فوجی قیادت کو دباؤ میں لانے کے لیے تھا تاکہ وہ کوئی انتہائی اقدام اٹھائیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ تیرہ اگست کو اسمبلیاں تحلیل اور اکتوبر نومبر میں انتخابات ہو جائیں گے،الیکشن سے پہلے نوازشریف وطن واپس آئیں گے انہیں حفاظتی ضمانت ملنی چاہیے،عام انتخابات میں نوازشریف پارٹی کی قیادت کریں گے۔