سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جہانگیرترین گروپ کے متعدد ارکان کا شمولیت کیلئے ن لیگ سے رابطہ، مریم کی معذرت

لاہور: مسلم لیگ ن نے جہانگیرترین گروپ کے زیادہ تر ارکان کو پارٹی میں لینے سے معذرت کرلی ہے، پتہ چلا ہے کہ جہانگیرترین گروپ کی کئی شخصیات ماڈل ٹاؤن گئی تھیں لیکن مریم نواز نے ملاقات سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق جہانگیرترین گروپ کے متعدد ارکان کی ن لیگ سے رابطوں کی کوششیں جاری ہیں لیکن نواز شریف کا واضع اور قطعی موقف ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنے والوں کی کوئی ضرورت نہیں ن لیگ نے جہانگیرترین گروپ کے زیادہ تر ارکان کو پارٹی میں لینے سے معذرت کرلی۔جہانگیر ترین گروپ کے متعدد ارکان ن لیگ کے مرکز 180 ایچ ماڈل ٹاؤن کے چکر لگارہے تھے، گزشتہ دنوں جہانگیرترین گروپ کی کئی شخصیات ماڈل ٹاؤن گئی بھی گئی تھیں۔ماڈل ٹاؤن میں موجود لیگی رہنماؤں نے ان شخصیات کی آمد پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ ن لیگ کے وفاقی وزیر ماڈل ٹاؤن آنے والے رہنماؤں سے مصروفیات کا کہہ کر چلے گئے۔ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنے والوں کو نہیں لینا۔یاد رہے مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف چھوڑنے والے صرف چند ارکان کو ن لیگ میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، اس حوالے سے سینئرلیگی رہنما نے بتایا تھا کہ پنجاب کے 90 فیصد حلقوں میں ہم اپنے پرانے لوگوں کوہی پارٹی ٹکٹ دیں گے اور جن حلقوں میں ضروری سمجھا وہاں اتحادیوں کی حمایت کریں گے۔