پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جناح ہاؤس حملہ کیس، پنجاب حکومت نے یاسمین راشد کی بریت چیلنج کردی

لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت چیلنج کردی۔پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں حکومت پنجاب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا، سابق صوبائی وزیر نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والی ریلی کی قیادت کی۔پنجاب حکومت کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔