شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سرکاری اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے پاس دوآپشن ہیں، ملزم عدالت کے روبروپیش ہوجائے تو وارنٹ منسوخ ہوجائیں گے یا آرڈر چیلنج کیا جاتا ہے۔
جج طاہرعباس سپرا نے وکیل سے استفسار کیا کہ شہبازگل کب آ رہے ہیں؟ وکیل مرتضیٰ طوری کا کہنا تھا کہ شہبازگل کی اہلیہ کی سرجری ہونی ہے ابھی کنفرم نہیں۔اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے جونیئر عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوشن کی جانب سے شہبازگل کے ضمانتی مچلکے کینسل کرنے کی استدعا کی گئی۔