پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں آئندہ چار ماہ کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 330 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش

لاہور(پی پی آ ئی)پنجاب میں آئندہ چار ماہ کے ترقیاتی بجٹ پر سفارشات نگران حکومت کو پیش کردی گئیں، آئندہ مالی سال میں چار ماہ کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 330 ارب روپے مختص کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت کی جانب سے چار ماہ کا بجٹ پیش کرے گی۔ بجٹ منظوری کیلئے نگران کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ پیش کرنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔ 9 جون کو وفاق کا بجٹ پیش ہونے کے بعد پنجاب کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں غیر ملکی فنڈنگ سے جاری منصوبوں کے لیے اخراجات کا تخمینہ تیس ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر مالی سال 2023-24 کے لیے ترقیاتی بجٹ کا حجم 834 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول ایجوکیشن کے لیے اٹھائیس ارب، ہائیر ایجوکیشن کے لیے دس ارب روپے جبکہ اسپیشل ایجوکیشن کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔دوسری جانب صحت کے بجٹ کے لیے چار ماہ میں ستر ارب روپے، اربن ڈویلپمنٹ کے لیے بارہ ارب، زراعت کی ترقی کے لیے تیرہ ارب روپے، صاف پانی اور سیوریج کے نکاس آب کی اسکیموں کو سات ارب روپے، ٹرانسپورٹ کے لیے چھ ارب، ایمرجنسی سروسز کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔