متنازع بھارتی فلم ’72 حوریں‘کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منایا جائے گا

کراچی (پی پی آئی)متنازع بالی وڈ فلموں ’دی کشمیر فائلز‘ اور مئی میں ریلیز کی گئی اسلام مخالف فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کے بعد بولی وڈ کی ایک اور آنے والی اسلام مخالف فلم ’72 حوریں‘ پر پاکستان کی مذہبی تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے جمعہ کو یوم احتجاج منانے کی اپیل کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ملک بھر کے علماو مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے فلم پر تنقید کرتے ہوئے فلم کو ریلیز کرنے سے قبل ہی اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔فلم کیجاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں اسامہ بن لادن، حافظ سعید، اجمل قصاب اور دیگر افراد کی تصاویر دکھائی گئی ہیں جب کہ پس پردہ آواز میں بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ تمام افراد نے مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلائی۔مختصر ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی پاکستان اور اسلام مخالف ہوگی اور مسلمانوں کو دہشت گرد کرداروں کے طور پر دکھایا جائے گا۔مختصر ٹیزر کے ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ ’72 حوریں‘ کو آئندہ ماہ 7 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔’72 حوریں‘ کو سنجے پورن سنگھ چوہان نے بنایا ہے اور اس میں غیر معروف اداکار اہم کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔مذکورہ فلم سے قبل گزشتہ ماہ ہی ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کے نام سے اسلام مخالف فلم ریلیز کی گئی تھی، جس میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ریاست کیرالہ سے 32 ہزار نوجوان ہندو لڑکیوں کو مسلمان کرکے دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔’دی کیرالہ اسٹوری‘ سے قبل گزشتہ برس کے اختتام پر ’دی کشمیر فائلز‘ کے نام سے بھی مسلم مخالف متنازع فلم ریلیز کی گئی تھی، جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمان ہندو پنڈتوں کے قتل عام میں ملوث ہیں اور وہ مسلمان مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلاتے ہیں۔’دی کشمیر فائلز اور دی کیرالہ اسٹوری‘ پر بھارتی فلم انڈسٹری کو نہ صرف دنیا بھر میں بلکہ بھارت میں بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔مذکورہ دونوں فلموں کے علاوہ بھی ماضی میں متعدد بولی وڈ فلموں میں پاکستان، مسلم اور اسلام مخالف کردار اور مواد کو دکھایا جاتا رہا ہے۔

Next Post

بناسپتی گھی کی قیمت 490 روپے فی کلوگرام سے کم ہوکر 410 روپے پر آگئی

Tue Jun 6 , 2023
بجٹ سے قبل عوام کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا، گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت 9 جون کو اپنا آخری بجٹ پیش کرے گی، اسحاق ڈار اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ […]