سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نو مئی مظاہروں میں شریک 24 اساتذہ معطل

پشاور(پی پی آ ئی) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیخلاف 9 مئی کو ہونیوالے پرتشدد مظاہروں میں شریک ہونیوالے لوئر دیر کے 24 اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔محکمہ تعلیم خیبرپخونخوا نے عمران خان کی گرفتاری پر نو مئی کو پْرتشدد مظاہروں میں شریک ہونیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ڈی ای او لوئر دیر نے پرتشدد مظاہروں میں ملوث 24 اساتذہ کو 3 ماہ کیلئے معطل کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی واقعات میں ملوث اساتذہ کو انکوائری رپورٹ کی روشنی میں معطل کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معطل کئے گئے اساتذہ پرتشدد واقعات میں ملوث پائے گئے تھے۔