جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم نے نیشنل ٹیم آف دی ائیر 2013کا ایوارڈ جیت لیا

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم نے نیشنل ٹیم آف دی ائیر 2013کا ایوارڈ جیت لیا ۔ ایوارڈ پروٹیز ون ڈے ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقا اسپورٹس کے فنکشن میں وصول کیا ۔ اس موقع پر جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لوگارٹ نے بہترین کارکردگی پر نیشنل ایوارڈ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروٹیز نے رواں برس جس اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ اس ایوارڈ کی حقیقی معنوں میں حق دار ہے۔

Next Post

ٹور دی پاکستان سائیکل ریس میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت متوقع

Tue Nov 19 , 2013
لاہور: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ٹور دی پاکستان سائیکل ریس میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ پنجاب سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ کے مطابق میگا ایونٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ۔ادریس خواجہ کا کہنا تھا کہ کئی انٹرنیشنل ٹیموں نے ریس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ،جبکہ پشاور سے شروع ہونے والی […]