سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جہانگیر ترین کی 100 سے زائد سیاسی رہنماوں کی نئی پارٹی کا اعلان متوقع

لاہور (پی پی آ ئی) سینئر سیاست دان جہانگیر ترین کی 100 سے زائد سیاسی رہنماوں کی نئی پارٹی کا اعلان آج متوقع ہے، سینئر ترین قیادت مشاورت کیلئے لاہور پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کی تیاریاں مکمل ہیں اور جہانگیر ترین نے اس حوالے سے اہم ساتھیوں سے مشاورت تمام کر لی۔بتایا گیا ہے کہ 100 کے قریب سابق اراکین پارلیمنٹ، ٹکٹ ہولڈر اور رہنما جماعت میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ جہانگیر ترین اور سینئر ترین قیادت لاہور پہنچ گئی ہے جہاں نئی پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماؤں سے مزید مشاورت کی جائے گی۔نئی سیاسی جماعت کیلئے پاکستان جناح لیگ، پاکستان عوام پارٹی اور پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی سمیت نام زیر غور ہیں۔ قیادت کی جانب سے تمام رہنماؤں کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، رات کو ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔ بدھ کے روز نئی پارٹی سے متعلق باضابطہ اعلان متوقع ہے۔