شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایران کے پاکستان میں ڈاکٹر رضا امیر ی اورپاکستان کے ایران میں مدثر ٹیپوسفیر تعینات

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نامزد سفیر ڈاکٹر رضا امیری اپنی سفارتی ذمہ داریاں اسی ہفتہ سنبھال لیں گے۔نامزد سفیر جلد ہی ایک خصوصی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اپنی سفارتی اسناد پیش کریں گے، وہ صدر مملکت سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹر رضا امیری مغدام کو اپریل میں پاکستان میں ایران کا نیا سفیر مقرر کیا گیا تھا، دوسری جانب ایران میں پاکستان کے نئے سفیر مدثر ٹیپو کی رواں ماہ کے آخر میں تہران روانگی کا امکان ہے، وہ رحیم حیات قریشی کی جگہ لے رہے ہیں جنہوں نے ایرانی دارالحکومت میں اپنی مدت ملازمت مکمل کر لی ہے۔ مدثر ٹیپو چین میں قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، وہ اس وقت دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری امریکہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔