شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان، چین اور ایران کی مشاورتی میٹنگ میں دہشت گردی سے لاحق خطرات پر تبادلہ خیال

بیجنگ (پی پی آئی)بیجنگ میں انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی کے معاملے پر پاکستان، چین اور ایران کی پہلی سہ فریقی مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی ہے۔ تینوں ملکوں کے وفود نے خطے میں سکیورٹی کی صورت حال اور بالخصوص دہشت گردی سے لاحق خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔پی پی آئی کے مطابق اور ”باہمی مشاورت کے بعد دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور سکیورٹی کے حوالے سے سہ فریقی مشاورت کو ادارہ جاتی شکل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جس کی تفصیلات بعد میں طے کی جائیں گی۔“ تینوں ملکوں نے خطے میں دہشت گردی کی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے اپنے اپنے تجربات کا تبادلہ کیا اور اس معاملے پر مستقل بنیادوں پر ملاقاتوں کا فیصلہ بھی کیا۔ پاکستانی وزارت خارجہ میں انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید، عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ میں خارجہ سلامتی امور کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل بائی تیان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ کے معاون سید رسول موسوی نے اپنے اپنے ملکوں کے وفود کی قیادت کی۔عبدالحمید اور سید موسوی نے چین کے معاون وزیر خارجہ نونگ رونگ سے بھی ملاقات کی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان نے اسلام آباد میں چین اور افغانستان کے ساتھ سہ فریقی بات چیت کی تھی۔مئی میں ہونے والی اس پانچویں سہ فریقی وزرائے خارجہ مکالمت میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، ان کے چینی ہم منصب چن گانگ اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کی تھی۔تینوں رہنماؤں نے سیاسی رابطوں، انسداد دہشت گردی، تجارت اور مواصلات سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔