کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے ٹارگٹڈ چھاپے،21 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔شہر قائد میں کالعدم تنظیم کے کارندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن کئے اور کالعدم تنظیم کے کارندوں ، گینگ وار سمیت21 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ رینجرز نے دھوبی گھاٹ لیاری ، مجاہد کالونی ، لاسی گوٹھ ، مسرت کالونی ، ناتھا خان ، کٹی پہاڑی اور جمعہ گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے۔
Next Post
اسلام آباد کچہری واقعہ پر پورے ملک میں وکلاءیوم سیاہ منائیں گے
Mon Mar 3 , 2014
اسلام آباد: اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں دہشتگردی کے المناک واقعے پر اسلام آباد بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل نے آج (منگل )ملک بھر میں یوم سوگ، یوم سیاہ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل رمضان چوہدری اور سپریم کورٹ بار کونسل صدر کامران مرتضیٰ نے اپنے الگ الگ پیغامات میں اسلام […]
