متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل، خلاف ورزی پر مسمار کرنے کا حکم

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور خلاف ورزی پر مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سموگ کے تدراک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، شہر میں پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے جائیں۔عدالت نے حکم دیا کہ آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور خلاف ورزی پر مسمار کیا جائے جبکہ جس علاقہ میں آلودگی ہو وہاں کے ماحولیاتی آفیسر کیخلاف کارروائی کی جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی جبکہ بحریہ ٹاؤن میں درختوں کی کٹائی کیخلاف ایل ڈی اے سے کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔