پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سمندری طوفان کا سندھ اور بلوچستان سے ٹکرانے کا امکان، ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ

کرا چی(پی پی آ ئی)سمندری طوفان کا سندھ اور بلوچستان سے ٹکرانے کا امکان ہے جب کہ 13 سے 14 جون کو ساحلی پٹی پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی سمت تبدیل ہو کر شمال مشرق ہوگئی، طوفان کے گرد 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کے گرد 25 سے 30 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں جب کہ طوفان کے رخ کا اندازہ لگانے میں مزید 36 سے 48 گھنٹے لگیں گے۔اس کے علاوہ طوفان عمان، بھارتی ریاست گجرات، سندھ اور بلوچستان کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے، سمندر میں طغیانی اور معمول سے بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 13 یا 14 جون کو سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ماہیگیروں کو 12 جون تک سمندر میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب سمندری طوفان بیپار جوئے کے پیش نظر کمشنر کراچی نے سمندر میں جانے پر دفعہ 144 نافذ کردی۔نوٹفکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے اور شکار کرنے پر پابندی ہوگی، سمندر میں موجود ماہی گیروں کو بھی خطرہ ہے، پابندی 11 جون تک عائد رہے گی۔