پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جناح ہاؤس حملہ، ایک اور شرپسند کی شناخت

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور میں نو مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت عاشق خان کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق عاشق خان تحریک انصاف کا فعال کارکن اورلاہور کا رہائشی ہے جس نے حملہ کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے دوران عاشق خان نے فوج کے خلاف نعرے لگائے،اس نے لوگوں کو اکسایا اور کہا جناح ہاؤس کی طرف گامزن ہوں اورحملہ کریں۔ شرپسند عاشق خان نے کہا کہ زمان پارک میں پہلے سے طے منصوبے کے تحت کارروائی کی گئی، حملہ کرنے کی ہدایت ہمیں زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہی۔ پاک فوج کیخلاف ہماری ذہن سازی کی جاتی رہی، ہمارے ذہنوں کو فوج سے نفرت کی طرف موڑا گیا، یہی سوچ ہمیں جناح ہاؤس کی حدود میں لے گئی اور ہم حملہ آور ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک شرپسند کی شناخت ارزم جنید کے نام سے ہوئی جو لاہور کا رہائشی اور پی ٹی آئی کا متحرک کارکن ہے۔