پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاسی استحکام کے بغیربجٹ ناکام ہے: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاسی استحکام کے بغیربجٹ ناکام قرار دیتے ہو ئے کہا کہ جب پاکستانی ہی سرمایہ کاری نہیں کر ے گا تو غیر ملکی سرمایہ کاری خاک آئیگی۔سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر مالی سال کے بجٹ پر رد عمل دیتے ہو ئے شیخ رشید نے کہا کہ 9ہفتے کی حکومت کایہ گلاگھونٹ بجٹ ہے14 ماہ ناک رگڑی غریب کو مار دیالیکن آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ نہیں کر سکے اگر سٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوا تو سارا بجٹ دھرے کا دھرہ رہ جائے گا نہ9من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی تقریراپنی ناکامی کااعتراف تھی کشکول لیکرساری دنیا میں پھرے خیرات نہیں ملی، امید ہے13اگست سے پہلے یہ اسمبلیاں توڑیں گے تاکہ60دن کی بجائے90دن میں الیکشن کرائیں اورمقبول پارٹی کودیوارسے لگائیں عوام کودیوارچین میں چْن دیں اور2کینگ پارٹیاں بنائیں۔سر براہ عوامی مسلم لیگ نے سوال کرتے ہو ئے کہا کہ 22ارب ڈالرقرضے کی ادائیگی کیسے ہوگی،9200ارب روپے کا حدف کیسے پوراہوگا، ڈارمعاشی اعدادوشمارکی ٹیمپرنگ ہیراپھیری میں کمال رکھتے ہیں،انڈسٹری چلے گی نہیں ایکسپورٹ بڑھے گی نہیں غریبوں تاجروں نے بجٹ مستردکردیا،13جون کوبھی سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہے۔