پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت تبدیل ہونے سے چیزیں بہتر ہونے میں کافی وقت لگتا ہے، خرم دستگیر

گوجرانوالہ (پی پی آ ئی) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت تبدیل ہونے سے چیزیں فوری ٹھیک نہیں ہوچاتیں، انہیں ہونے میں بہت وقت لگتا ہے۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ سے عالمی سطح پر توانائی مہنگی ہوئی، سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جب کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوب گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ میں سولر انرجی کے لئے خام مال پر ڈیوٹی ختم کردی گئی، 2021 میں سولر پینل پر17 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ازیر توانائی کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے پاکستان کے لئے 4 بڑے عذاب پیدا کیئے، انہوں نے ملکی قرضوں میں 90 فیصد کا بڑا اضافہ کیا، لہٰذا 7 ہزار 300 ارب روپے قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔ سابقہ دور حکومت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو مفلوج کیا گیا، 4 سال تک سی پیک منصوبوں پر کوئی کام نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ بھیانک معاہدہ کیا جب کہ اس سے زیادہ بھیانک چیزیہ تھی کہ معاہدے کو توڑ دیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دوست ممالک سے تعلقات میں بگاڑ پیدا کیا گیا، اب دوست ممالک پاکستان پر مکمل اعتماد کے لئے راضی نہیں، امریکا پر حکومت گرانے کے جھوٹے الزامات لگائے گئے اور رجیم چینج، کیاہم غلام ہیں، ابسلوٹلی ناٹ جیسے نعرے بھی لگائے۔خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت تبدیل ہونے سے چیزیں فوری تبدیل نہیں ہوجاتیں، انہیں بہتر ہونے میں بہت وقت لگتا ہے۔