پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معاشی ترقی اور اصلاحات کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے:شہباز شریف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور ضروری اصلاحات کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو اصلاحات کی ضرورت ہے جو سیاسی طور پر مستحکم ماحول میں ہی کی جا سکتی ہیں کیوں کہ معاشی ترقی سیاسی استحکام سے جڑی ہے۔ ترقی کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو چارٹر آف اکانومی طے کرنا ہو گا۔وفاقی بجٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ مشکلات کے پیش نظر، جن میں سیلاب، عالمی رسد کی فراہمی میں رکاوٹیں اور جیو سٹریٹیجک مسائل شامل تھے، بجٹ کی تیاری کافی مشکل کام تھا۔ یہ بجٹ ملک کی معیشت کو درپیش مسائل کے حل کی جانب آغاز ہے۔مہنگائی کے حوالے وزیر اعظم نے کہا کہ اسی وجہ سے تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا گیا۔ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش کرنا ناممکن تھا جس میں کوئی نیا ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا۔