پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس،سلیمان شہباز عدالت میں پیش،سماعت 24 جون تک ملتوی

لاہور(پی پی آ ئی) منی لانڈرنگ کیس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ مقدمے میں سلیمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اس کیس کا ریکارڈ کہاں پر ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا ریکارڈ پہلے چالان کے ساتھ لگا ہوا ہے۔ڈیوٹی جج نے کہا کہ تمام ریکارڈ نہیں ہے، اس مقدمے کی انویسٹی گیشن کس افسر نے کی تھی، تفتیشی افسر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تفتیش کی تھی، مرکزی تفتیشی افسر علی مردان تھا جو آج کل کراچی تعینات ہے۔عدالت نے سوال کیا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ بیمار ہیں اس وجہ سے پراسیکیوٹر آج پیش نہیں ہوئے۔شریک 3 ملزمان کے وکلا اور پراسیکیوٹر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے کارروائی 24 جون تک ملتوی کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر دلائل کیلئے وکلاکو طلب کر لیا۔