پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس، اسدعمر کی درخواست ضمانت کی توثیق پر فیصلہ محفوظ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں درخواستِ ضمانت توثیق پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد کی کچہری میں جج سکندر خان نے اسد عمر کی درخواستِ ضمانت توثیق پر فیصلہ محفوظ کیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 19 جون کو اسد عمر کی درخواستِ عبوری ضمانت پر فیصلہ سنایا جائے گا۔
سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے اسد عمر کی ضمانت پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر نے تقریر کی نہ ان کی ویڈیو موجود ہے۔وکیل نے کہا کہ اسد عمر کے خلاف ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی ریلی میں موجودگی کا ثبوت نہیں، ان کے خلاف جھوٹ پر مبنی مقدمہ بنایا گیا ہے، پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر کے خلاف ناقابلِ ضمانت دفعات مقدمے میں درج ہیں۔بعدازاں کچہری میں اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیوں کے فیصلے عوام کرتی ہے، حکومت اس بجٹ کے لیے کہہ رہی تھی کہ اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے، حکومت یہ بجٹ نہ ہی پیش کرتی تو بہتر تھا۔