پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سی پیک گیم چینجر، روس کیساتھ اقتصادی تعلقات کے خواہاں

اسلام آباد (پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، روس کیساتھ اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں، عراق کے شہر نجف اشرف میں ایک اور قونصل خانہ کھولیں گے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق بین الاقوامی چینل الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادی نے کہا کہ عراق کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے باہمی مذہبی اور ثقافتی تعلقات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ نجف اشرف میں جلد پاکستانی قونصل خانہ کھولیں گے۔ عراق کیساتھ تجارتی و معاشی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہی ہے،پاکستان کو ان تبدیلیوں سے شدید نقصان ہوا۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، دونوں کی اہم معاشی منصوبوں پر شراکت داری ہے۔ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ روس کیساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون چاہتے ہیں۔