پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب اور حافظ نعیم نے کاغذات جمع کرا دیے

کرا چی(پی پی آ ئی) پاکستان پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے میئر کراچی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔میئر کراچی کیلئے پیپلز پا رٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب اورجماعت اسلامی کے امیدوارحافظ نعیم نے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔ کراچی میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے میئر کراچی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔انھوں نے کہا کہ میئر منتخب ہوگیا تو پیپلزپارٹی کا انسانیت کی خدمت کا ایجنڈا جاری رکھوں گا، بلاول بھٹو کی قیادت میں شہر قائد کے مسائل حل کریں گے۔دوسری طرف میئر کراچی کے لئے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے اتوار کو پیپلزپارٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کردیا ہے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میئر کے انتخاب سے قبل جو لوگ غائب ہورہے ہیں اس کی ذمہ داری پیپلزپارٹی، حساس اداروں رینجرز سمیت پولیس پر عائد ہوتی ہے، پیپلزپارٹی ملک توڑدے گی لیکن مینڈیٹ تسلیم نہیں کریگی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کراچی سمیت پاکستان بھر میں پیپلزپارٹی کی غیر جمہوری روئے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ میئر کراچی کا الیکشن 15 جون کو ہوگا۔