ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرتشدد واقعات میں ملوث لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کے آلہ کار تھے:خواجہ آصف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو عام احتجاج نہ سمجھا جائے، اْس روز بغاوت ہوئی جس کے پیچھے اندرونی و بیرونی طاقتیں تھیں،جو لوگ گرفتار ہیں وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے آلہ کار تھے۔
اسلام آٓباد میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اِن ہنگاموں میں فیصد ملوث ہیں، شرپسندی کرنے والے اب انسانی حقوق کی آڑ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ دہری شہریت کے حامل جو افراد پاکستان میں مقیم ہیں ان پر بھی ہمارے قانون کا اطلاق لازمی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن پی ٹی آئی قیادت اورکارکنوں نے آرمی تنصیبات پر چڑھائی کی،پرتشدد واقعات کی قیادت پی ٹی آئی کے رہنما کر رہے تھے، جلاؤ گھیراؤ مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو عام احتجاج کے طور پر نہ لیا جائے، میرے خیال میں 9 مئی کو بغاوت ہوئی تھی۔ آرمی چیف کی بات سوفیصد درست ہیکہ افواج اور عوام میں گہرا تعلق ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات ہماری بڑی خواہش ہے، 5 سے 6 ملین افغان باشندوں کا بوجھ ہم نہیں اٹھا سکتے، ایسے افغان شہری پاکستان میں بیٹھے ہیں جنہیں اپنے وطن جانا چاہیے۔