ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پر ویز الٰہی کیخلاف پنجاب اسمبلی کرپشن کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی

لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی چوہدری پر ویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 جون تک ملتوی ہو گئی۔ لاہور ہائی کورٹ میں صدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی اوررائے ممتازکی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے سماعت کی۔ پرویزالٰہی کی وکیل راناانتظار نے اپنے دلائل مکمل کرلئے جبکہ پراسیکیوشن نے مکمل ریکارڈپیش کرنے کیلئے عدالت سے مہلت مانگی جبکہ اینٹی کرپشن حکام نے مقدمہ کاجزوی ریکارڈپیش کیا۔ عدالت کا آئندہ سماعت پرمکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزیدسماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔