سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ای او بی آئی پنشن محض ڈیڑھ ہزار روپے بڑھانے پر پنشنرز کا اظہار مایوسی

کراچی (پی پی آئی) ای او بی آئی پنشنرز کی تنظیموں نے فاقی بجٹ میں ای او بی آئی پنشن محض ڈیڑھ ہزار روپے بڑھانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے،پی پی آئی کے مطابق ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی کل پاکستان نمائندہ تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے اس اضافہ کو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف قرار دیا کیونکہ مہنگائی کے بدترین دور میں ساڑھے آٹھ ہزار روپے کی قلیل پنشن سے مہینہ بھر باعزت گزارہ اور علاج ومعالجہ ناممکن تھا بجٹ میں عائد نئے ٹیکسز کے بعد دوائیں اور اشیائے خوردونوش مزید مہنگی ہو جائیں گی اس لئے یہ اضافی کسی کام کا نہیں ای او بی آئی پنشن مزید بڑھائی جائے اور ایک فارمولہ کے تحت کم از کم پنشن کو کم از کم تنخواہ سے ہمیشہ کیلئے مساوی کردیاجائے یا پھر عالمی سطح پر خط افلاس سے نیچے کی زندگی گزارنے والوں کیلئے مقررہ پیمانہ 2.09ڈالر کو معیار بنا کر پنشن کا تعین کیا جائے تاکہ جیسے جیسے مہنگائی میں اضافہ ہو کم از کم ای او بی آئی پنشن بھی خود بخود بڑھتی رہے۔ ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی کل پاکستان نمائندہ تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ ای او بی آئی پنشنرز میں کارخانہ یا فیکٹری مزدور ہی نہیں صحافی،سیکوریٹی گارڈز، ریسٹورنٹ ورکر اور مختلف دیگر نجی اداروں کے پانچ لاکھ سے زیادہ افراد شامل ہیں۔ لہذاوقت کا تقاضہ ہے کہ ای او بی آئی پنشن میں فوری طور پر معقول اضافہ میں بھی اضافہ کیا جانا چاہئے تھا مگر حکومت نے ان کو نظر انداز کردیا۔