سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس کا کراچی میں جون سے آغاز

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس کا 18 جون سے کراچی میں آغاز ہورہا ہے، نجی کمپنی کے دو جدید طیارے پاکستان پہنچ گئے۔پاکستان میں پہلی بار ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز 18 جون سے ہورہا ہے،پی پی آئی کے مطابق نجی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز کی جانب سے ایئر ٹیکسی کیلئے حاصل کردہ 2 جدید طیارے کراچی پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایئر ٹیکسی سروس سے استفادے کیلئے آن لائن ایپلیکیشن بھی چند روز میں دستیاب ہوگی، ایئر ٹیکسی سروس کے ذریعے ملک کے دور افتادہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر آمد و رفت ممکن ہوسکے گی۔حکام کے مطابق سروس کو 9 ایئر پورٹس کے علاوہ پرائیویٹ ایئر پورٹس کیلئے بھی آپریٹ کیا جائے گا، سروس کا دائرہ کار کراچی کے بعد ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے سیکیورٹی مسائل سے دوچار بزنس مین اور دیگر افراد بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں سفر کرسکیں گے۔