سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

“جانے والا سیاسی کچرا تھا،افسوس صرف فواد چوہدری کا ہوا:شہباز گل

واشنگٹن (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو کچرا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صرف فواد چوہدری کے جانے کا دکھ ہے۔پی پی آئی کے مطابق شہباز گل نے کہا “جو گئے ہیں اس طرح کے لوگوں کے جانے کا پی ٹی آئی کو فائدہ ہی گا کیونکہ زیادہ تر سیاسی کچرا ہی تھا۔ ان میں ایک شخصیت جس کے جانے کا نقصان ہو گا وہ فواد چوہدری ہے۔ فواد کے پاس بہترین سیاسی دماغ ہے اور محنتی ہے۔ مجھے ذاتی دکھ اور نقصان بھی محسوس ہو رہا ہے کیونکہ وہ میرا دوست ہے۔ مجھے پتہ ہے ایسے حالات میں اگر میں کسی کو اپنا دوست کہوں گا تو آپ کو پسند نہیں آئے گا۔ آپ مجھ پر تنقید کریں گے لیکن یہ بھی منافقت ہو گی اگر میں اپنا تجزیہ آپ کے سامنے نہ رکھوں۔ “انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا “خان کا ووٹ بینک خان کا ہے اور عوام خان سے محبت کرتے ہیں اور خان کا اصل اثاثہ آپ کی محبت ہے۔”