سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ممبران قومی اسمبلی بحال کرنے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر

لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی بحالی کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی۔انٹرا کورٹ اپیل سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے دائر کی جس میں فواد چودھری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر سمیت 61 مستعفی اراکین اسمبلی، سپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سیکرٹری قومی اسمبلی نے موقف اپنایا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر تحریک انصاف کے 123 ممبران قومی اسمبلی نے استعفے دیئے، 28 مئی کو سپیکر قومی اسمبلی نے 11 ممبران کے درست استعفے منظور کر لئے، سپیکر قومی اسمبلی نے قانون کے مطابق 17 جنوری کو باقی پی ٹی آئی ممبران کے استعفے منظور کر لئے۔انٹرا کورٹ اپیل میں مزید موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے قانون کے برعکس 19 مئی کو ممبران کی بحالی کا فیصلہ دیا، عدالت انٹرا کورٹ اپیل منظور کر کے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، اپیل کے فیصلے تک سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔