کشمور: بارودی سرنگ پھٹنے سے دھماکہ، ایک بچی جاں بحق

کشمور(پی پی آئی) سندھ کے ضلع کشمور میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچی موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بخشاپور کے نواحی گاؤں قیصر خان جکھرانی میں اچانک بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی وجاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ قبائل کے درمیان دیرینہ تنازع کے باعث پیش آیا ہے۔

Next Post

عیدبعد مداحوں کو بڑا سرپرائز دوں گی: مہوش حیات

Sat Jun 10 , 2023
کراچی (پی پی آئی)معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ عید کے بعد عید کے بعد اپنے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دوں گی۔مہوش بڑی عید کے موقع پر بھی سینما گھروں میں دکھائی دیں گی، اپنی نئی آنے والی فلم 123 واں میں مہوش اداکار وہاج علی کے […]