ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا حصہ رہنے والے قومی دھارے میں شامل ہونے پر خوش

کوئٹہ(پی پی آئی) کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا حصہ رہنے والے قومی دھارے میں شامل ہونے پر خوش ہیں اور انہوں نے بلوچ دہشت گرد تنظیموں سے بھی ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق کالعدم بی ایل اے چھوڑنے والے فلک شیر مری نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی میں 2001 میں شامل ہوا تھا اور 2015میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گیا تھا، سکیورٹی اداروں نے میری بہت مدد کی، میرا بھائی رہا ہوا اور نوکری بھی بحال ہوگئی، میرے بعد اور ساتھی بھی ہتھیار جمع کرا کر قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں۔فلک شیر مری نے کہا ہے کہ اب ہم اپنے بیوی بچوں کے ساتھ اچھی زندگی گزار رہے ہیں، بلوچ دہشت گرد تنظیموں میں شامل لوگوں سے اپیل ہے کہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوں۔کالعدم بی ایل اے چھوڑنے والے جاوید مری کا کہنا ہے کہ کوہلو کا رہائشی ہوں اور 2009 تا 2015بی ایل اے کا حصہ رہا، میں 2015میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوا، اب اپنا کاروبار کر رہا ہوں اور نرمی برتنے پر حکومت کا شکر گزار ہوں۔ جاوید مری نے یہ بھی کہا ہے کہ اب میری زندگی سکون سے گزر رہی ہے اور میرے بچے بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، باقی لوگ بھی دہشت گردی کا راستہ ترک کر کے ہتھیار جمع کرا دیں۔