شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پہلی بار سندھ کے تمام اضلاع میں ہماری حکومت بنے گی:مراد علی شاہ

کرا چی(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلی بارسندھ کے تمام اضلاع میں ہماری حکومت بنے گی تمام اضلاع کے چیئرمین اورمیئرکراچی اورحیدرآباد میں پی پی کے ہو نگے۔ ہفتہ کو صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے بعد اتوار کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں طوفان کا خدشہ ہے، کراچی میں بھی بارشیں متوقع ہیں، طوفان کی وجہ سے تیز ہوائیں چلیں گی۔ سندھ میں ترقی کی وجہ وہاں استحکام ہے،پچھلے 5 سال سندھ میں ایک وزیرخزانہ وفاق میں 6 وزیرخزانہ رہے، یہ استحکام پی پی پورے پاکستان میں لائے گی۔ پی پی سندھ کے لوگو ں کی خدمت کرتی ہے،لوگوں نے موقع دیا ہم نے ڈیلیورکیا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کل سندھ کا59واں 2.25 ٹریلین کا بجٹ پیش کیا گیا، بجٹ میں ہمارے 4 بڑے اہداف ہیں جن کے لیے 8 سوارب مختص کئے، کرنٹ کیپیٹل میں اضافہ ہوا ہے، ہم نے قرضے لئے ہیں مگرہم ان کو ری پے بھی کر رہے ہیں، ترقیاتی بجٹ 700ارب کا ہے، ترقیاتی اسکیموں کے لیے ہم قرضے لیتے ہیں۔سمندری طوفان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی برسات کا امکان ہے، کہا جا رہا ہے30 فٹ لہریں آسکتی ہیں، ٹھٹھہ، سجاول، بدین میں اگرانخلاکی ضرورت ہے تو حکام سے بات کی،عوام سے بھی گزارش ہے طوفان والے دن بیجا گھروں سے باہر نہ رہیں، ہماری تیاری مکمل ہے،کوشش ہے مل کرقدرتی آفت کامقابلہ کریں اورنقصان کم سیکم ہو۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، ہمیں سکھایا گیا ہے کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں، ہمیں عوام کی خدمت کا سکھایا گیا ہے، پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کی خدمت کرتی ہے، سندھ میں استحکام پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے، استحکام کی علامت پیپلز پارٹی ہے، پیپلز پارٹی ہی ملک میں استحکام لائے گی۔