ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک فوج کے جوان بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف

پشاور(پی پی آ ئی) خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں گزشتہ روزآنے والے شدید طوفان اور بارش کے بعد پاک فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز آنے والے طوفان میں بنوں، لکی مروت اور کرک کے اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق طوفانی بارش کے باعث جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔پاک فوج کی امدادی ٹیمیں پوری رات امدادی کارروائیوں میں مصروف رہیں، پاک فوج تمام تر وسائل بروئے کار لا کر اس مشکل وقت میں سول انتظامیہ کے ساتھ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عسکری ادارے کے ڈاکٹر بھی زخمیوں کی طبی امداد میں مصروف ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی، طوفان اور بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔مختلف شہروں میں آندھی اورطوفان سے درخت،کھمبے گرنے سے کئی سڑکیں بند، مواصلاتی اور بجلی کانظام درہم برہم ہوکر رہ گیا، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آندھی اورطوفان کے باعث جاں بحق افراد کو 10،10 لاکھ، شدید زخمیوں کو 3،3 لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو 50 ہزار امدادی چیک دیا جائے گا۔