ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مسلم لیگ ن کا ملک بھر میں بھرپور انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں قائد ن لیگ نوازشریف نے انتخابی منشور کیلئے منشور کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق اس حوا لے اپنے پیغام میں نوازشریف نے کہا کہ الیکشن کیلئے پارٹی کا بیانیہ نوجوانوں کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے، نوجوانوں کیلئے آسان قرضے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا لائحہ عمل بیانیے میں شامل کیا جائے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والی ایک سیاسی جماعت کی پالیسیوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی ٹکٹوں کے حوالے سے صوبائی صدور سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔ن لیگ کی جانب سے بلوچستان اور سندھ میں انتخابی اتحاد کیے جانے کا امکان ہے۔ ملک کو نقصان پہنچانے والی ایک سیاسی جماعت کی پالیسیوں کو عوام کے سامنے لایا جائے۔اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف سے لیگی نائب صدر مریم نواز نے ملاقات کی ہے اور قائد ن لیگ نوازشریف کا اہم پیغام پہنچایا۔