پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رجسٹریشن کی عدم تجدید پرکراچی میں لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی تلاش شروع

کراچی (پی پی آئی) کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم ان لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی تلاش شروع ہے جوجسٹریشن کی تجدید کروانے کے بجائے روپوش ہوگئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم ان افغان مہاجرین کو نادرا اور ایف آئی اے میں موجود ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار اور بعد ازاں ملک بدر کیا جائے گا جس کے وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق 2006 سے 2023 تک 35 لاکھ 7 ہزار دو سو پچانوے افغان مہاجرین نے رجسٹریشن کروائی تھی۔اس مدت میں 13 لاکھ 3 ہزار 636 مہاجرین وطن واپس چلے گئے۔وزارت داخلہ حکام کے مطابق 14 لاکھ 60 ہزار 717 نے رجسٹریشن کی تجدید کروالی،جبکہ 7 لاکھ 42 ہزار 942 افغان مہاجرین رجسٹریشن کی تجدید کروائے بغیر پاکستان بالخصوص کراچی میں میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔