پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جناح ہاوس جلاوگھیراواور توڑ پھوڑ کیس، علیمہ خان کی عبوری ضمانت 27 جون تک منظور

لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاوس جلاو گھیراواور توڑپھوڑ کے مقدمہ میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت 27 جون تک منظور کرلی۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاوس جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے درخواست پر سماعت کی،علیمہ خان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ 96/23 درج ہے،علیمہ خان نے وکیل رانا مدثر کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی۔ علیمہ خان حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئیں،عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت 27 جون تک منظور کر لی اورپولیس کو گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے علیمہ خان کے وکیل کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔