میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایک شخص کی ہلاکت پرسی سی پی او لاہور رپورٹ طلب

لاہور(پی پی آئی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے اور سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور باعث تشویش ہے، ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں، جاں بحق شخص کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

Next Post

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت شدید زبوں حالی کا شکار

Mon Jun 12 , 2023
کراچی (پی پی آئی) پاکستان میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت شدید زبوں حالی کا شکار ہے اس لئے حکومت اس کی سرپرستی کرے تاکہ یہ صنعت دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑی ہو کرپہلے کی طرح قیمتی زر مبادلہ کمانے کے قابل ہو سکے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان […]