پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مئی9 ہنگامہ آرائی کیس،شاہ محمود قریشی کی 4 جولائی تک ضمانت منظور

اسلام آباد(پی پی آ ئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے تھانہ کھنہ میں درج 9مئی ہنگامہ آرائی کیس میں شاہ محمود قریشی کی 4 جولائی تک ضمانت منظور کرلی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ کھنہ میں درج9 مئی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی 4 جولائی تک ضمانت منظور کرلی،شاہ محمود قریشی کی 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی گئی۔دوسری جا نب پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر9 مئی کے حوالے سے دو مقدمات درج کئے گئے،میں اسلام آباد میں نہیں کراچی میں تھا، مقدمہ من گھڑت ہے،مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ آئی ایم ایف فریم ورک کے برعکس ہے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی محاذ آرائی کی کیفیت میں ہیں،چیئرمین نادرا اور چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی پر کھینچا تانی چل رہی ہے۔