شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں ہواؤں کے پیمانے اور شدت کے پیش نظرسیلاب کا امکان ہے: شیری رحمان

اسلام آ باد /کرا چی(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ما حوالیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عوام سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ سمندری سائیکلون بپرجوائے حقیقت ہے، لوگوں کیلئے ضروری ہے کہ گھبرائے بغیر ساحلی علاقوں کے لیے پی ڈی ایم اے سندھ اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ایڈوائزری پر سنجیدگی سے عمل کریں، اب تک طوفان کی بلوچستان کی جانب شدت میں معمولی کمی آئی ہے لیکن سمندری طوفان بہت غیر متوقع ہوتے ہیں۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے عوام سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ عوام حکومت کے مشوروں پر عمل اور متعلقہ مقامی اداروں سے تعاون کریں، طوفان کی شدت میں فرق ضرور آیا ہے لیکن احتیاط بہت ضروری ہے، خاص طور پر سندھ کے ساحل کے قریب علاقوں میں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہواؤں کے پیمانے اور شدت کے پیش نظر شہری سیلاب کا امکان ہے۔ پاکستان میں طوفان سے کیٹی بندر، ٹھٹھہ اور عمر کوٹ کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کیٹی بندر، کراچی ساحل سمندر، ٹھٹھہ، بدین، عمر کوٹ اور دیگر علاقوں سے لوگوں کا انخلا کر رہے ہیں۔ اب تک 40 ہزار سے زائد لوگوں کا انخلاکیا گیا ہے، جبکہ 43 رلیف کیمپز قائم کی گئی ہیں۔