ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بپر جوائے، ساحلی علاقوں سے انخلا مکمل، کراچی میں چھوٹے طیاروں کا آپریشن بند:شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے جمعرات کو صوبہ سندھ کے مشرقی علاقے کیٹی بندر سے ٹکرائے گا جس کے پیش نظر ساحلی علاقے سے لوگوں کے انخلا کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ساحلی علاقوں سے منتقل کیے گئے افراد کو 36 کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔تمام ادارے لوگوں کی نقل مکانی کے لیے متحرک ہیں اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔شیری رحمان نے کہا کہ کراچی میں بھی سمندری طوفان کے اثرات مرتب ہوں گے جس کے پیش نظر بند کراچی ایئرپورٹ سے چھوٹے طیاروں کا آپریشن بند کر دیا گیا ہے جبکہ کمرشل پروازوں کے بارے میں فیصلہ بدھ کی شام کیا جائے گا۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ساحل سمندر پر جانے سے اجتناب کریں اور ماہی گیر بھی سمندر میں جانے سے گریز کریں۔دوسری جانب سندھ کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 65 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔