شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسٹیبلشمنٹ شہری علاقوں میں آباد مہاجروں کو حقوق دلوائے: ڈاکٹرسلیم حیدر

کراچی (پی پی آئی)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کراچی جو پاکستان کی شہ رگ ہے اس کی شہری حیثیت اور تشخص کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پیپلزپارٹی کراچی کو بھی دنیا کا سب سے بڑا گوٹھ بنانے میں مصروف ہے۔ کراچی سمیت شہری علاقوں کا اختیار اور اقتدار غاصب اور لٹیروں کے حوالے کردیا گیاہے جو پہلے ہی سندھ کے وسائل پر قابض ہیں اور سندھ کو تباہ وبرباد کرنے میں مصروف ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد مہاجروں کے قلعہ ہیں اور کوئی اس کی فصیلوں پر چڑھ کریہ سمجھتا ہے کہ وہ اس پر قبضہ کرلے گا تو یہ اس کی بھول ہے۔ مہاجر اپنی ایک ایک انچ زمین اور اپنے ایک ایک حقوق کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے مہاجروں سے اپیل کی کہ وہ وڈیروں اور لٹیروں کیخلاف اٹھ کھڑی ہوں کیونکہ جس طرح ہمارے حقوق اور وسائل پر قبضے کئے جارہے ہیں یہ اب برداشت سے باہر ہے۔ بدقسمتی سے مہاجروں کے نام پر ووٹ لینے والے پیدا گیر مہاجر عوام کو نہ تو حقوق دلواسکے اور نہ ہی انہیں تعلیم،صحت، روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ اب جبکہ پورے پاکستان میں نئے سرے سے صف بندی کی جارہی ہیں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سب سے زیادہ تعلیم یافتہ بانیان پاکستان کی اولادوں کو ان کا حق دلوائیں۔ اگر کراچی او رحیدرآباد سمیت سندھ کے شہری علاقے بھی مہاجروں کیلئے اجنبی بنادیئے گئے تو پھر اس سے پیدا ہونے والی احساس محرومی منفی شکل اختیار کرے گی اور یہ ملک و قوم کیلئے کسی طور پر بھی بہتر نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی جو مہاجروں کی ازلی دشمن ہے وہ آج بھی مہاجروں کی نسل کشی کرنے میں مصروف ہے۔ کراچی کے وسائل لوٹ کر پورے ملک میں پیپلزپارٹی کی قیادت ہارس ٹریڈنگ اور سیاسی جلسے کررہی ہے تاکہ دھوکہ دہی اور غیرقانونی طریقے سے ایک مرتبہ پھر اقتدار حاصل کیا جاسکے۔