جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بپر جوائے کے پیش نظر بلوچستان سے کراچی مسافر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد

کوئٹہ(پی پی آ ئی) بلوچستان ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سمندری طوفان کے پیش نظر بلوچستان سے مسافر گاڑیوں کی کراچی جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق پابندی 17جون تک تین دن کے لیے عائد کی گئی ہے۔صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق یہ پابندی سمندری طوفان بپر جوائے کے باعث آندھی اور موسلا دھار بارش کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔بلوچستان ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی جس میں گاڑی کے روٹ پرمٹ کی معطلی و منسوخی شامل ہو گی۔