جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عبوری ضمانت منظور ہونے کیخلاف اپیل، پرویز الٰہی کو نوٹس جاری

لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت منظور ہونے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو نوٹس جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے چوہدری پر ویز الٰہی کی عبوری ضمانت منظوری کے خلاف حکومت پنجاب کی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی صدر کی عبوری ضمانت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت عالیہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔یاد رہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی ادائیگیوں میں ساڑھے 12 کروڑ روپے رشوت کے کیس میں چوہدری پرویزالٰہی کی عبوری ضمانت منظوری کی گئی تھی جس کے خلاف پنجاب حکومت نے اپیل دائر کررکھی ہے۔