بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سینٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور سینیٹرزکے سفری الاؤنسز بڑھانے کی تجویز

اسلام آباد (پی پی آئی)سینٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور سینیٹرزکے سفری الاؤنسز بڑھانے کی تجویزمنظوری کے حتمی مرحلہ میں ہے۔مجوزہ بل کے مسودے کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو 10 روپے کلومیٹر کے بجائے 30 روپے فی کلومیٹر ادا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، پی پی آئی کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو 1980 کی دہائی سے 10 روپے فی کلومیٹر ادا کئے جا رہے ہیں۔ابتدائی طور پر چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور سینیٹرزکے سفری الاؤنسز بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، حکومت کو سینیٹرز کے سفری الاؤنسز کی مد میں سالانہ تقریباً 10 کروڑ ادا کرنا پڑیں گے۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان سینیٹ کو سرکاری گاڑی کی سہولت نہ لینے پر اڑھائی لاکھ روپے ادا کرنے کی بھی تجویز ہے، ارکان پارلیمنٹ کے سفری الاؤنس بڑھانے کا مجوزہ بل رواں ہفتے پارلیمنٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے۔