بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار لیکن بعض شرائط کیساتھ:محمد خان شیرانی

کوئٹہ(پی پی آئی) جمعیت علمائاسلام کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہیں، انہیں بعض شرائط کو تسلیم کرنا ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’جمعیت تقویٰ کی بنیاد پر کھڑی ہے۔ اگر مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اب تقویٰ نہیں رہا تو جماعت کا نام کسان مزدور پارٹی رکھیں۔‘ پی پی آئی کے مطابق۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کے ساتھ اتحاد سیاسی اصولوں کی بنیاد پر ہے اور اب بھی برقرار ہے۔ انتخابات ہماری نہیں اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت ہیں۔ انتخابات سے نظام بدلا نہیں جا سکتا اس لیے ساتھیوں کو کہتا ہوں کہ ووٹ لو اور نہ ہی ووٹ دو۔‘مولانا فضل الرحمان سے اختلاف جماعت کو بطور وراثت اپنی ملکیت ظاہر کرنے پر ہے۔’وہ جماعت کو بطور ریوڑ اور ارکان کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے تھے۔راستہ انہوں نے علیحدہ کیا ہے۔ ہم اب بھی مل بیٹھنے کو تیار ہیں۔ ہم نے حالیہ پروگراموں میں مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کے صوبائی امیر کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ ہم نے انہیں پیش کش کی ہے کہ آپ ہمیں بلائیں یا پھر ہمارے بلاوے پر آئیں۔