سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی وی فیس 50 روپے کی جائے،15 ریڈیو پاکستان کو دیئے جائیں: سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد (پی پی آئی)قائمہ کمیٹی خزانہ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 5فیصد ریڈیو ٹیکس لگانے کی حمایت کردی۔پی پی آئی کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، سینیٹر عرفان صدیقی نے تجویز دی کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 5فیصد ریڈیو ٹیکس لگایا جائے، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس 35سے بڑھا کر 50 روپے کی جائے،35روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو پاکستان کو دیئے جائیں، لیگی سینیٹر کا کہناتھا کہ ریڈیو پاکستان کا نائب قاصد پنشن نہ ملنے پر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا،ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو 3ماہ سے پوری تنخواہ نہیں ملی۔قائمہ کمیٹی خزانہ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 5فیصد ریڈیو ٹیکس لگانے کی حمایت کردی۔