پشاور(پی پی آئی)پشاور میں مرغیوں کے ہڈیوں سے قیمہ تیار کر کے سپلائی کرنیوالے4رکنی گروہ کو حکام نے گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا جبکہ مضر صحت قیمہ تلف کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ خوراک کے عملہ نے ہشت نگری میں گوداموں پر چھاپے مارے جہاں پر مرغیوں کے ہڈیوں سے مشینوں کے ذریعے قیمہ نکالا جا رہا تھا جس پر محکمہ خوراک کے افسران نے مشینوں اور 450 کلو ہڈیوں سے تیار قیمہ قبضے میں لے کر تلف کردیا جبکہ ملزمان کو جیل منتقل کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی محکمہ خوراک نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم گوداموں سے 20 ہزار کلو گرام سے زائد مضر صحت قیمہ برآمد کیاتھا جو شادی ہالوں‘ شامی کباب‘ سموسہ رول‘ چپلی کباب اور سیخ کباب فروشوں کو سپلائی کیا جاتا ہے۔
Next Post
اداکارمتھیرا کا دبئی میں خوفناک حادثہ، بازو فریکچر،جبڑا ٹیڑھا، گردے متاثر
Fri Jun 16 , 2023
کراچی(پی پی آئی) پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان متھیرا نے خوفناک حادثے کا شکار ہونے کا انکشاف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ” وہ گزشتہ برس ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئی تھیں۔” متھیرا نے بتایا کہ […]
