را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوماہ میں 22وزرانے93بیرون ملک دورے کئے،کروڑوں روپے بے مقصدخرچ ہوئے،5ڈالرخیرات بھی نہیں ملی بلاول نے نصف سینچری مکمل کی اور3،3 بار امریکہ اوریو اے ای گئے وزیرخارجہ نے دنیامیں سب سے زیادہ بے مقصدبے فائدہ دورے کر نے کا اعزاز حاصل کیا،خاندانی سیاسی پارٹی نے اہم عہدے خاندان میں ہی تقسیم کر لیے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جس آ ئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اسی پریلغارکردی،ڈارکی نااہلی کاخمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہاہے، ڈار نے معاشی ناکامی تسلیم کرلی چین کو1ارب ڈالر دے کے واپس لیاہے،حکومت نے سا رے حر بے استعمال کرلیے ہیں، لیکن بات نہیں بن رہی بات کہاں جا کے رْکے گی اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلیت کی تلوارپرترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائیگی کراچی میئرکے الیکشن نے دنیا میں پاکستان کی جمہوریت کاپورسٹ مارٹم کردیا،حکومت الیکشن سے فراری ہے دیکھنا ہوگا،اب سپریم کورٹ کیافیصلہ کرتی ہے لوگوں کوسرعام اٹھایاجارہاہے،صحا فی اورصحافت کوزنجیریں پہنائی جارہی ہیں۔
Next Post
یونان میں کشتی ڈوبنے سے درجنوں اموات، لاپتہ 43افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے نکلا
Sat Jun 17 , 2023
ایتھنز/مظفر آ باد(پی پی آ ئی) یونان میں چند روز قبل کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے، اس افسوس ناک واقعے میں لاپتہ ہونے والے 43افراد کا تعلق آزاد جموں کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کشتی ڈوبنے سے […]
